مختلف امراض کی وجوہات اور ان کا علاج

انسانی جسم اور غذائیں

انسانی جسم کو بہترین غذا طاقت اور توانائی بخشتی ہے لیکن ہم ان اپنی کم علمی کی بدولت ان غذاؤں سے نہ واقف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہما رے جسم میں مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ یہ بیماریاں کون سی ہیں اور کن غذاؤں سے ان بیماریوں کا علاج ممکن ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

 

دست یا قبض

قبض یہ پھر دست کی بیماری جسم میں فائبر کی کمی کی وجہ سے رونما ہوتی ہے. فائبر کی کمی کو دور کرنے کے لئے آپکو اپنی غذاؤں میں گندم کا استعمال بڑھانا چاہیے۔ گندم کا آٹا یہ گندم سے تیار کردہ پاستا اور مزید اشیا کے استعمال کو بڑھائیں یہ آپکی آنتوں کے لئے بھی مفید ہے۔

 

زخم دیر سے بھرنا

اگر کسی بھی چھوٹے یا بڑے حادثے کی صورت میں لگنے والی چوٹ کافی وقت گزرنے کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوتی ہے تو آپکے جسم میں پروٹین کی کمی ہے. پروٹین والی غذاؤں کا استعمال بڑھائیں یہ شفایابی کے عمل کو تیز کرنے کا باعث بنتی ہے۔

 

بڑھاپے سے پہلے بڑھاپا

zanana amraz in urdu

آپکے چہرے پر جھریاں پڑ جانے کی وجہ سے آپ وقت سے پہلے بوڑھے نظرآتے ہیں۔ وٹامن اے اور ای والی غذاؤں کا انتخاب کریں زیادہ سے زیادہ سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذاؤں کا حصہ بنائیں۔

 

ہاتھوں کا ٹھنڈا پن

آپکے جسم میں آیوڈین کی کمی ہو جانے کی وجہ سے آپکے ہات ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔ آیوڈین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سمندری مچھلی، دہی، ٹماٹر اور آیوڈین ملا نمک استعمال کریں.

 

جلد کا خشک پڑجانا

سرد موسم بھی خشک جلد کی ایک بڑی وجہ ہے لیکن اکثر خشک جلد کا سامنا جسم میں وٹامن اے کی وجہ سے کرنا پڑتا ہے۔ گاجر ہری سبزیاں، بڑے کا گوشت اور مکھن میں وٹامن اے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

 

دانتوں کی خرابی

اکثر دانتوں کی بری حالت کی وجہ شوگر کی سطح میں کمی یا زیادتی ہوتی ہے لیکن ایسے میں مسوڑھوں سے خون آنے کا مطلب ہے کہ آپ کو وٹامن سی کی ضرورت ہے۔ وٹامن سی کی کمی آپ ترش پھلوں کو ذریعے باآسانی پوری کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *