وزن بڑھانے کیلئے استعمال ہونیوالی غذائیں

جلدی موٹا کرنے والی غذائیں

اس دنیا کی تقریباً 80فیصد اوسط وزن کو کم کرنے کے چکر میں ہے۔ لیکن 20فیصد ایسے افراد ہیں جو اپنے وزن کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہمارے پاکستان میں بہت سی ایسی قومیں ہے جو کہ وزن کے کم ہونے کو یا جسم کے دبلے پتلے ہونے کو بہت برا سمجھتے ہیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں وزن کو اگر صحیح اور بہتر طریقے سے کم کرنا چاہتے ہیں تو غذا کا استعمال کم اور کریں لیکن غذا کے وہ اوقات جن میں غذا لینا لازمی ہے اس میں غذا ضرور کھائیں۔ جیسے نبی کریمﷺ نے فرمایا رات کا کھانا ضرور کھائو چاہے ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو رات کا کھانا چھوڑنے سے انسان جلد بوڑھا ہوتا ہے۔ بعض افراد رات کا کھانا ہی نہیں کھاتے اور جو لوگ کھاتے ہیں ماشاء اللہ وہ اتنا کھاتے ہیں کہ کھانے کے بعد چہل قدمی ہی نہیں کرتے کھانا کھا کر سو جاتے ہیں وہ معدے کی خرابی کا سبب بنتا ہے۔

صحت بخش غذا کھائیں چاہے تھوڑی ہی کیوں نہ ہو وزن کو کم کرنے کے لئے وزش کو اپنائیں اس کے علاوہ سب طریقہ کار بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ چاہے وزن کم کرنے والی میڈیسن ہی کیوں نہ ہوں یا پھر ایسے قدرتی طریقے اپنائیں جن سے وزن کم کیا جاسکتا ہو۔

ہم آج بات کریں گے ان بیس فیصد لوگوں کی جو وزن کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ افراد ان غذائوں کو اپنے استعمال میں لاکر اپنا وزن بڑھا سکتے ہیں۔

دودھ کا استعمال

دودھ میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔ دودھ کو دوسری غذاؤں کے ساتھ شامل کر کے وزن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ روزانہ دو گلاس دودھ پی کر ۱۴ گرام پروٹین حاصل کر سکتے ہیں۔اسکمڈ ملک کے بجائے غذائیت سے بھرپور دودھ لیجئے جس میں فیٹس بھی شامل ہوں۔

 

انڈے کا استعمال

انڈے پروٹین کا خزانہ ہیں ۔ ہر سو گرام سے ۱۳ گرام پروٹین حاصل ہوتی ہے۔ انڈوں میں وٹامن اے اور وٹامن بی ۱۲ کی موجودگی انہیں غذائیت سے بھرپور بناتی ہے ۔اپنے ناشتے میں انڈے شامل کریں تل کر یا ابال کر جیسے چاہے کھائیں۔

 

انرجی بارکا استعمال

یہ ان لوگوں کے لیے اچھا ہے جو وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ان میں کیلوریز اور میوہ جات وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اگر مناسب مقدارمیں کھائے جائیں تو یہ وزن میں اضافے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ روزانہ شام میں اسنیک کے طور پر ایک کھا سکتے ہیں لیکن کم شکر والے بار کا انتخاب کریں ۔

 

جوء کا استعمال

جو ء میں فائبر ہوتا ہے۔ جبکہ ۱۰۰ گرام جوء میں ۱۷ گرام پروٹین ہوتی ہے ۔ جوء میںآئرن کی موجودگی اس کو ہر ایک کے لیے بہترین غذا بناتی ہے۔ جو نا صرف وز ن کم کرنے والوں کے لیے بلکہ وزن بڑھانے کے خواہشمند لوگوں کے لیے بھی بہترین ہے۔ ناشتے میں جو کا دلیہ آپ کے لیے نہایت مفید ہے۔ جو وزن بڑھانے کے لئے بہت ہی اہم غذا ہے اس کے استعمال سے جسم کبھی بھی بوڑھا نہیں ہوتا اس کے ساتھ سستی اور کاہلی کو دور کرکے جسم کو تندروست و توانا رکھتا ہے۔

 

کیلے کا استعمال

وزن بڑھانے کے لیے کیلے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ایک کیلے میں ۱۰۱ کیلوریز ہوتی ہیں ۔ اس میں کا ربوہائڈریٹ کی موجودگی ورزش کے بعد کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرتی ہے۔ اکثر کھلاڑی توانائی بحال کرنے کے لیے کھیل کے درمیان کیلے کھاتے ہیں۔

 

 jaldi mota hone ka tarika in urdu

آلو کا استعمال

وزن میں اضافے کے لیے آپ کی غذا ۴۰ فیصد پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل ہونی چاہئیے۔ آلو میں کاربوہائڈریٹ اور امائنوایسڈ وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو انہیں وزن بڑھانے کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ زیادہ غذائیت حاصل کرنے کے لیے آلو کے چھلکے نہ اتاریں ۔ اس کے علاوہ آپ شکر قندی بھی کھاسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *