مستجاب الدعا بننے کا وظیفہ سب دعائوں کی قبولیت یقینی

دعائیں قبول ہونے کی دعا

اللہ رب العزت نے قرآن مجید فرقان حمید میں فرمایا ترجمہ : تم دعا مانگو میں قبول کروں گا۔ اللہ رب العزت نے خود فرمادیا کہ تم دعا کرو میں قبول کروں گا اب اس میں کوئی شک نہیں کہ دعائیں قبول نہیں ہوتی دراصل دعائوں کی قبولیت کی تین صورتیں ہوتی ہیں ایک جیسا مانگا ویسا پایا یہ وہ دعا ہوتی ہے کہ اللہ رب العزت نے جو دعا مانگی ویسا اللہ رب العزت نے عطا فرمادیا یہ ظاہری دعا ہے جس پر ہر کوئی یقین رکھتا ہے دعا قبول ہونے کی دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ مانگی ہوئی دعا ذخیرہ کرلی جاتی ہے اور اس کے بدلے کوئی مصیبت کوئی پریشانی کوئی تکلیف جو ہم پر آنے والی ہوتی ہے اس دعا کی وجہ سے اسے روک دیا جاتا ہے۔ اس دعا کی قبولیت کوئی مانتا ہی نہیں بھئی یہ بھی دعا کی قبولیت کی ایک صورت ہے۔ اگر آپ کو کوئی تکلیف ، پریشانی ، مصیبت وغیرہ آجائے تو کیا آپ اسے برداشت کرپائیں گے۔ ہرگز نہیں آج ہمارے حالات ایسے نہیں کہ ہم کوئی بھی مصیبت برداشت کر پائیں۔ تیسری صورت یہ ہے کہ آپ کی مانگی ہوئی دعا کو خزانہ کر لیا جاتا ہے ۔ جب قیامت کے دن اللہ رب العزت انعام و اکرام سے انسان کو نوازیں گے تو ایسے بے شمار انعامات انسان کو دیں گے جس پر انسان کہے گا اے اللہ رب العزت یہ انعامات کس عمل کے بدلے ہیں جس پر اللہ پاک فرمائیں گے یہ تیری ان دعائوں کا صلہ ہے جو تو نے دنیا میں مجھے سے مانگی لیکن قبول نہ ہوئی۔ اس پر انسان کہے گا کاش میری دنیا میں کوئی دعا قبول ہی نہ ہوئی ہوتی۔

میرے عزیز بھائیوں اور بہنوں اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ رب العزت آپ کی ہر دعا قبول کرے تو اس کیلئے ایک نہایت پرُاثر عمل آپ کو بتارہا ہوں جس کو کرنے سے آپ مسجاب الدعا بن جائیں گے پھر آپ کی ہر دعا قبول ہوگی۔

عمل بہت ہی آسان ہے جب بھی آپ دعا مانگیں تو نبی کریمﷺ کی امت کیلئے دعا کرنا ہرگز نہ بھولیں ساری امت کیلئے دعا کریں۔ اللہ رب العزت امت محمدی کو ہدایت نصیب فرمائے، اللہ رب العزت امت محمدی کے سب بیماروں کو صحت عطا فرمائے بالغرض امت کے لئے دعا کریں ہمیشہ اپنی دعا میں امت کیلئے دعا مانگیں اس عمل کے صدقے اللہ رب العزت آپ کی ہر دعا کو قبول کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *