جلد کی حفاظت کیلئے ان تدابیر پر عمل کریں

نرم و ملائم جلد کا احساس

صاف ستھری نرم وملائم اور چمکتی دمکتی جلد ہر عورت کا خواب ہوتی ہے اور ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کی جلد میں یہ خصوصیات ہوں۔ اپنے روزمرہ طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں لاکر اور اپنے آپ کا خیال ذمہ داری سے رکھ کر آپ بھی نرم و ملائم اور چمکتی دمکتی جلد کی مالک بن سکتی ہیں۔

کلیزنگ روزانہ کی بنیاد

روزانہ کم از کم ایک مرتبہ کلینزگ ضرور کریں۔ اگر دو بار کرسکیں تو بہت بہتر ہے۔ پانی پینا اپنے معمول میں شامل رکھیں بہت سی خواتین پانی پینے میں بہت ہی بے احتیاطی اختیار کرتی ہیں پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ سوپ فری فیشل یا باڈی واش جلد کی اچھی کلینزنگ کرتا ہے۔ چہرے کی گلینزنگ کے لیے نرم اسفنج استعمال کریں تاکہ جلد کو نقصان نہ پہنچے۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے تو روزانہ نہانے کے بجائے ایک یا دو دن چھوڑ کر نہائیں۔ کیونکہ زیادہ نہانے سے حساس جلد کونقصان پہنچاتا ہے۔

ایکس فولیٹ

ہفتے میں تین مرتبہ ایکس فولی ایشن کریں اسطرح جلد سے مردہ خلیات الگ ہوجاتے ہیں اور مرجھائی ہوئی جلد بھی کھل اٹھتی ہے۔ جلد سے گرد ،زائد چکنائی اور مردہ خلیات صاف ہونے سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔اگر آپ کی جلد حساس ہے تو پندرہ دن میں ایک مرتبہ ایکس فولیشن کریں۔ ایکس فولیشن کے لیے اسکرب استعمال کریں جو آپ گھر پر بھی بناسکتی ہیں جس میں شکر اور شہد کو ملا کر اسکرب تیار کیاجاسکتا ہے۔ اسفنج کی مدد سے اسکرب کو سارے جسم پر ملتے جائیں اور پانی بہاتے جائیں۔ سخت اسکرب کو چہرے پر استعمال نہ کریں۔

جلد کی صفائی کیسے

بہت سی خواتین کا یہ وطیرہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی جلد کو موٹے سے تولیے کے ساتھ اچھی طرح سے رگڑ رگڑ کر صاف کرتی ہیں ایسا کرنا غلط امر ہے اپنی جلد کو موٹے تولیے سے جلد کو ہلکے ہاتھ سے صاف کریں خاص طور پر چہرے کو نرمی کے ساتھ خشک کریں کیونکہ رگڑ کر صاف کرنے سے جلد کو نقصان پہنچتاہے۔

beauty tips for face whitening in urdu

جلد کے حساب سے موائسچرائزر کا انتخاب

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جس طرح آپ کے اندر تدبیلی آتی ہے اس طرح آپ کی جلد میں بھی کچھ تبدیلیاں ضرور آتی ہیں۔ اسی لئے جلد کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء میں بھی تبدیلی کرنا پڑتی ہے کیونکہ ہمیشہ ایک ہی پروڈکٹ آپ کی جلد کے لیے مفید نہیں ہوتی ۔ اپنی جلد کے لیے عمر کے حساب سے لوشن یا کریم کا انتخاب کریں۔ بچے دھوپ میں کم نکلتے ہیں اور الٹرا وائلٹ شعاعیں ان پر نہیں پڑتی اسی لئے ان کی جلد نرم و ملائم ہوتی ہے۔

نہانے کے بعد

گرم پانی سے نہانے کے بعد جلد کے مسام کھلے ہوتے ہیں ایسی جلد پر موائسچرائزر لگانے سے جلد زیادہ سے زیادہ نمی جذب کرے گی۔ اس کے لیے حساس جلد والا موائسچرائزر استعمال کریں اگر آپ کی جلد حساس نہ بھی ہو تو تب بھی یہ موائسچرائزر آپ کے لیے اچھا ثابت ہوگا اور آپ اپنی جلد کو زیادہ نرم و ملائم محسوس کریں گی۔

سونے سے پہلے

رات کو سونے سے پہلے جسم کے زیادہ خشک حصے جیسے پیروں ، گھٹنوں اور کہنیوں پر کریم یالوشن لگائیں اس طرح جب آپ سو کر اٹھیں گے تو یہ حصے نرم محسوس ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *